تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ کسی کے جھوٹا ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ سنی سنائی بات بلاتحقیق آگے بیان کرنے لگے۔ (اوکماقال (
ڈاکٹر طاہرالقادری سنی کیوں نہیں؟
Answer by Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri CD.No.445
اگر طاہرالقادری اپنی خاموشی کی وجہ سے سنیوں سے خارج ہوتا ہے تو حضرت پیر مہر علی شاہ (رح)، علماء فرنگی محل (رح)، مولانا سید محدث رام پوری (رح)، حضرت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری نے بھی تو اس مسئلہ میں سکوت اختیار کیا، پہلے انہیں سنیوں سے خارج کریں اور یہ جرات کوئی مائی کا لعل نہیں کر سکتا۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا جرم
See why some of Ahl-e-Sunnat ulama said him false? Every sunni can judge the Tahir-ul-Qadri's point of view. A selected peice of Dora-e-Bukhari by Dr.Tahir-ul-Qadri CD.No.594
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادریکا آخر وہ کون سا جرم ہے، جس کی بناء پر بعض تنگ نظر علماء نے ان پر فتوے لگائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا جواب ان کی اپنی زبانی
منہاج القرآن کی کاوشوں کو نہ سمجھنے والے علمی پس ماندگی کا شکار علمائے اہلسنت جنہوں نے مفت میں 25 سال سے اختلاف کیا، برا بھلا کہا، اور تنقید کی، اس کا سبب یہ تھا کہ ان فتوے داغنے والوں میں سے کسی ایک نے ساری زندگی میری مجلس میں بیٹھ کر کبھی مجھے سنا نہیں ہے، فقط بیٹھ کر فتوے دیئے ہیں۔ سنا نہیں کہ یہ شخص کیا کہتا ہے۔ اور اگر کسی نے سسنے کو جانے کی کوشش کی تو روک لیا۔ سننا نہیں ہے، پڑھنا بھی نہیں ہے، بس فتوے لگاتے چلے جانا ہے۔
اہل سنت کا جو شیرازہ منتشر ہو گیا تھا، اور علم کی دنیا میں پستی آ گئی تھی، اور قرآن و سنت کے حاملین غلط طور پر کوئی اور بن گئے تھے اور اہلسنت سے علم کی امامت و قیادت چھینی جا رہی تھی۔ میرا گناہ صرف یہ ہے کہ قرآن و حدیث کی شمع لے کر میں نے علم کی قیادت ان سے چھین کر پھر سے آپ کو دے دی ہے۔
اکابر کی بات تائید ہوتی ہے دلیل نہیں ہوتی، دلیل کتاب و سنت ہوتی ہے۔ یہی بات انہیں سمجھ نہیں آئی۔ میں تو بس انہیں پلٹا کر پھر سے کتاب و سنت کی طرف لے گیا ہوں۔ بس یہ جرم ہو گیا، اتنی سی گستاخی کی ہے اتنی بے ادبی ہو گئی۔
صرف ڈاکٹر طاہرالقادری ہی سنیت سے خارج کیوں؟
Answer by Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri CD.No.445
تحریک نظام مصطفی کے صدر مفتی محمود دیوبندی، سارے سنی علماء ان کے تحت چلے، تحریک کا نام نظام مصطفی اور صدر اسے بنایا جو آپ کے فتوے کے مطابق کافر و مرتد، قربان جائیں آپ کی عقلوں پر۔
بینظیر بھٹو کی حکومت کے خلاف متحدہ علماء کونسل بنی جس میں ہر مسلک کے لوگ شامل ہوئے، شیخ الحدیث مولانا سردار احمد (رح) کے صاحبزادے، جماعت اہلسنت، خواجہ حمید الدین سیالوی صاحب سیال شریف والے، مفتی محمد حسین نعیمی صاحب سمیت بریلوی مکتبہ فکر کے تمام اکابرین شامل ہوئے۔
بینظیر کے خلاف، نظام مصطفی کے لئے، ختم نبوت کے لئے، ضیاء الحق کے خلاف، ان سب تحریکوں میں آپ دیوبندیوں کی صدارت کے نیچے رہ کر چلیں تو سب حلال ہے، آپ کی سنیت کو نقصان نہ پہنچے، مسلک اعلی حضرت بھی سلامت رہے اور اگر طاہرالقادری اگر خود اپنے مشن کی سربراہی کے نیچے، اوپر نہیں، طاہر القادری دوسروں کو ساتھ لے کر چلے تو اس کی سنیت ختم ہوتی ہے؟ ظالمو! اصول ایک اپناؤ، اگر طاہرالقادری سنی نہیں رہتا تو پاکستان کا کوئی عالم سنی نہیں بچتا۔
علماء اہلسنت کہاں ہیں؟
Speech by Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri CD.No.575
اسلامی معاشرے کی تباہ حالی پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علماء و مشائخ کو پکار
علماء کہاں ہیں؟ ہمارے معاشرے کے پیرانِ کرام کہاں ہیں؟ مشائخ کہاں ہیں؟ بیعت کے سلسلے رکھنے والے کہاں ہیں؟ فقیرو کہاں ہو؟ معزز پیران کرام کہاں ہو؟ مدرسے چلانے والو کہاں ہو؟ مسجدوں کے امام کہاں ہیں؟
قرآن کی پکار روحوں کے کان سے سن لو۔ یہ گدیاں سلامت نہیں رہیں گی، پیر خانےسلامت نہیں رہیں گے۔ میں تو درد ہے جو آپ تک پہنچا رہا ہوں۔ صرف دو نسلوں کی بات ہے، یہ بیعت کے سلسلے سلامت نہیں رہیں گے۔ مساجد برباد اور ویران ہو جائیں گی۔
آج اگر طاہر القادری کی بات کسی کی سمجھ میں نہیں آتی تو شاید نہ آئے، ارے بیس پچیس سال کی بات ہے، بیعتیں ختم ہوجائیں گی سلسلے ختم ہو جائیں گے، خانقاہیں ختم ہو جائیں گی، مرکز ختم ہو جائیں گے، ویرانیاں ہوں گی، کیوں؟ اگر یہ سب لوگ مصطفی کے نظام کے لئے اٹھ کھڑے نہ ہوئے۔
ہم اسی پر خوش ہیں کہ ہماری بیعت فلاں بزرگ سے ہے۔ مگر ہم نے یہ کبھی نہیں سوچا کہ ہماری اولاد جو پڑھ لکھ کر جوان ہو چکی، آیا اس کی بھی اسی بزرگ سے بیعت ہے یا نہیں؟
ذرا سوچو اپنےگریبان میں جھانک کر۔ آپ کی وہ اولاد جس نےایم ایس سی کر لی، ایم اے کرلیا، لاء کر لیا، یونیورسٹی تک پہنچ گئی، پڑھ لکھ گئی، اس کی بیعت بھی اسی بزرگ سے ہے جس سے آپ کی بیعت ہے؟ اکثریت کا جواب نفی میں آئےگا۔
اور جب ہمارے ہوتے ہوئے ہماری اولادوں کا وہ پیرخانہ نہیں تو جب ہماری اولاد کی اولاد ہوگی، پوتے پوتیاں ہوں گے، ان کے پیرخانے کہاں ہوں گے؟
ان کا پیرخانہ امریکہ ہوگا، ان کا پیرخانہ اشتراکیت ہوگی، سرمایہ داریت ہوگی، یورپ ہوگا، کفر ہوگا، طاغوت ہو گا۔ ان کے پیرخانے سینما گھر ہوں گے، فحاشی و عریانی ہوگی، دین سے دور ہو چکی ہوں گی نسلیں۔ اور یہ سب کچھ اس لئے ہوگا کہ ہم دین مصطفی کی حفاظت کے لیے آمادہ انقلاب نہ ہوئے ہوں گے۔
نیم حکیموں کا حسد اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
Speech by Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri CD.No.685
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا اقتباس، جس میں ایک مثال دے کر واضح کیا گیا ہے کہ کیسے پاکستان کے لوگ اپنے ہمعصر لوگوں سے حسد کرنے لگتے ہیں اور اس کی مخالفت میں متفق ہو جاتے ہیں۔
یہ اتفاق مبارک ہو مومنوں کے لئے
کہ یک زباں ہیں فقیھان شہر میرے خلاف
حضور (ص) کی ٹکٹ کی تعبیر دین کی خدمت
Speech by Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri CD.No.685
Khwab meiN Huzoor ki TICKET : Din ki khidmat
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا اقتباس جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضور (ص) کو آمدورفت کے لئے ٹکٹ مہیا کرنے سے مراد دین کی خدمت میں کی جانے والی تگ و دو اور اس خادم کی عزت افزائی ہے۔ خواب کو ہمیشہ اس کی تعبیر کے تناظر میں دیکھنا چاہیئے۔ اگر یوں خواب پر اعتراض کریں گے تو پچھلے ہزار سال کے اکابر علماء کے خوابوں پر بھی یہی اعتراض آئے گا۔
خواب اور تعبیر میں فرق
Speech by Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri CD.No.685
Khwab aur Tabeer meiN Farq by Dr.Tahir-ul-Qadri
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا اقتباس جس میں خواب اور اس کی تعبیر میں فرق واضح کیا گیا ہے۔ فتوے لگانے والوں کو چاہیئے کہ پہلے وہ فن تعبیر کا علم حاصل کریں اس کے بعد بات کریں۔
حضور (ص) کی طرف جھوٹا خواب منسوب کرنے کا ٹھکانہ جہنم ہے۔
Speech by Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri CD.No.685
Jhoota khwab Huzoor SAW ki taraf mansoob karna
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا اقتباس جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضور (ص) کی طرف جھوٹا خواب منسوب کرنا کفر ہے اور ایسے شخص کا ٹھکانہ جہنم ہے۔
امام حسین علیہ السلام کی ولادت بارے خواب
Speech by Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri CD.No.685
Khwab, Imam Hussain ki wiladat by Dr.Tahir-ul-Qadri
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا اقتباس جس میں حضرت عباس (رض) کی زوجہ مطہرہ ام الفضل (رض) نے خواب دیکھا جس میں انہوں نے حضور (ص) کے مبارک گوشت کا ٹکڑا گرتے دیکھا۔ آپ نے تعبیر بتائی کہ امام حسین (ع) کی ولادت ہو گی۔
امام اعظم (رح) کا خواب اور فقہ حنفی کی تشکیل
Speech by Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri CD.No.685
Imam e Azam ka khwab aur Fiqh Hanafi
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا اقتباس جس میں امام اعظم (رح) کے خواب کا ذکر ہے، فقہ حنفی کی تشکیل کے پس منظر میں یہی خواب کارفرما تھا۔ امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہڈیاں مبارک چن کر اکٹھی کی تھیں۔ یہ اسی خواب کی تعبیر ہے کہ امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے ہمیں فقہ حنفی مرتب کر کے دی۔
امام اعظم (رح) کے دور میں ایسے خبیث الفطرت لوگ نہ تھے
Speech by Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri CD.No.685
Khwab, Imam e Azam key daur meiN yeh loug naa thay ?
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا اقتباس، امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے زمانے میں بھی اگر ایسے جاہل ملا اور تنگ نظر صحافی ہوتے تو امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ پر بھی اپنے خواب کی بناء پر گستاخی و اہانت رسول کے فتوے لگتے۔
فتوی کا پیمانہ ایک رکھو
Speech by Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri CD.No.685
Khwab, Fatwa ka pemana by Dr.Tahir-ul-Qadri
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا مختصر اقتباس جس میں خوابوں بارے فتوی کا پیمانہ دوستوں دشمنوں سب کے لئے ایک رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔
صرف ڈاکٹر طاہرالقادری ہی کے خواب کیوں
Speech by Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri CD.No.685
Sirf Dr.Tahir-ul-Qadri ky khwab hi kiyooN?
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا اقتباس جس میں خوابوں کو اچھالنے والوں کو دعوت دی گئی ہے کہ پہلے پچھلے 1000 سال سے جاری خوابوں کے سلسلے کو چھاپ لیں۔ آخر ڈاکٹر طاہرالقادری ہی کے خواب کیوں ہضم نہیں ہو سکے۔
نیم حکیموں کا حسد اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
Dr.Tahir-ul-Qadri ky khwab aur Neem HakeemoN ka Hasad
Speech by Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri CD.No.685
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا اقتباس جس میں ایک مثال دے کر واضح کیا گیا ہے کہ کیسے پاکستان کے لوگ اپنے ہمعصر لوگوں سے حسد کرنے لگتے ہیں اور ان کی مخالفت میں متفق ہو جاتے ہیں۔
یہ اتفاق مبارک ہو مومنوں کے لئے
کہ یک زباں ہیں فقیھان شہر میرے خلاف
(علامہ اقبال)
خوابوں اور بشارات پر اعتراضات کا علمی محاکمہ
(مکمل خطاب)
KhwaboN aur Basharaat per eterazat ka ilmi muhakama
Speech by Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri CD.No.685
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کراچی میں ہونے والا تقریبا 43 منٹ پر مشتمل مکمل خطاب
ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو سمجھنا ہے
تو اس کی کتابوں سے سمجھو
ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو سمجھنا ہے
تو اس کے خطابات سے سمجھو
محض سنی سنائی باتوں پر سیخ پا ہونے کی بجائے پہلے براہ راست ذرائع سے بات کی تہہ تک پہنچیں ورنہ تاجدار کائنات (ص) کا فرمان ہے کہ کسی کے جھوٹا ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ سنی سنائی بات بلاتحقیق آگے بیان کرنے لگے۔ (اوکماقال(
قران مجید گواہ ہے کہ مخالفین کے اعتراضات سے تو انبیاء (علیھم السلام) بھی محفوظ نہیں رہے۔ خود ہمارے پیارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) پر بھی اعتراضات کئے گئے۔ اور پھر آج کے دور میں ہمیں بحثیت قوم سوائے اعتراض کے اور آتا ہی کیا ہے۔ تنگ نظری، تنگ ذہنی، عدم برداشت ہمارا قومی وطیرہ ہے۔
اور ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ بھی ہے کہ ہم ہر بات کا منفی پہلو دیکھنے بلکہ ہر بات میں منفی پہلو تلاش کرنے کے عادی ہوچکے ہیں۔ ہم نے پورا اسلام محض اپنے خودساختہ یا اپنے بڑوں کے عطاکردہ نظریات و تصورات کے دائروں میں مقید کر دیا ہے ۔ اور جو کچھ اس دائرے سے باہر نظر آئے فورا اسے خارج از اسلام قرار دینے میں ذرا بھی تامل نہیں کرتے۔ اور نہ ہی دوسرے کی بات کو سننے کی کوشش کرتے ہیں۔
حالانکہ ہمیں چاہیئے کہ ہم ہر کسی کی بات کو سنیں۔ بلاشبہ تنقیدی نکتہ نظر سے ہی سہی لیکن اس کی بات کو سن کر پھر اس پر غور و خوض کریں کہ اس نے کہاں تک قران و حدیث سے بات کی ہے۔ اور کہاں ڈنڈی ماری ہے۔
ایک بات جو مجھے ہمیشہ کھٹکتی ہے کہ اگر طاہر القادری واقعی میں قادیانیوں کی طرح کا فتنہ ہے، گمراہ ہے، خارج از اسلام ہے تو سارے علماء و مشائخ عدالت میں جاکر اسے کافر و گمراہ قرار کیوں نہیں دلواتے۔ کیا ان کی غیرت ایمانی کا اولین تقاضا نہیں کہ ساری تبلیغ چھوڑ کر سب سے پہلے امت مسلمہ کو ایک فتنہ سے بچایا جائے جیسا کہ ختم نبوت کے معاملے پر سارے علماء و مشائخ مرزا قادیانی کے خلاف اکٹھے ہوگئے تھے۔
کیونکہ ڈاکٹر طاہرالقادری اگر فتنہ ہے تو ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس کے ممبران کی تعداد دن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ مینار پاکستان کی سالانہ محفل میلاد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اگر کسی نے تصدیق کرنی ہوتو آئندہ رمضان المبارک میں ٹاؤن شپ لاہور جا کر وہاں ہونے والے اعتکاف میں عوام کا جم غفیر دیکھ اور پھر لیلۃ القدر کی شب اس کے سالانہ اجتماع میں لاکھوں افراد کا نظارہ دیکھ سکتا ہے۔ یورپ میں رہنے والے لوگ اس حقیقت کو قطعی طور پر نہیں جھٹلا سکتے کہ منہاج القرآن کے مراکز دن بدن ترقی کر رہے ہیں۔ طاہر القادری جیسے فتنے کے شاگرد پوری دنیا میں طاہرالقادری کی گمراہ کن فکر کو عام کر رہے ہیں۔
تو میرے سب بھائیو اور دوستو !! ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم طاہر القادری کو غور سے سنیں۔ اس کے گمراہ کن خطابات کا تنقیدی جائزہ لے کر اس کے خلافِ قرآن و سنت بیانات کو اپنے بڑے علماء و مشائخ تک پہنچا کر ان کو مجبور کریں کہ
1۔۔۔ خدارا عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا کر عدالت میں طاہرالقادری کو فتنہ ثابت کریں۔ اور قادیانیوں کی طرح اس کے خلاف قانون پاس کروا کے اسے غیر مسلم ثابت کریں۔
یا
2۔۔۔ علماء و بزرگان دین ٹیلی ویژن پر آ کر عوام کو اس فتنے اور اس کی تباہ کاریوں سے آگاہ کریں۔ کیونکہ یہ فتنہ تو اب ٹیلی ویژن کے ذریعے بھی اپنا پیغام پوری دنیا کے لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔
یا
3۔۔۔ پاکستان بھر میں جلسے جلوس منعقد کر کے لوگوں کو اس فتنے سے اسی زور شور سے آگاہ کریں جیسا کہ ہم مرزا قادیانی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کر چکے ہیں اور کرتے رہتےہیں۔
اگر ہم سب اور ہمارے بڑے علماء و مشائخ دین اسلام کے ساتھ واقعی مخلص ہیں اور ڈاکٹر طاہر القادری کو واقعی فتنہ سمجھتے ہیں تو ہمیں مندرجہ بالا اقدامات اٹھانا ہوں گے اور ان کے علاوہ بھی ہر ممکن طریقے سے امت کو اس فتنے سے بچانا ہوگا۔ یہی تقاضائے ایمان ہے ۔
اور اگر ہم اور ہمارے بڑے بزرگ یہ سب نہیں کرتے اور صرف دعوت و تبلیغ کا کام کرتے رہتے ہیں تو پھر ہمیں ماننا پڑے گا کہ ہم منافق ہیں اور ہمارے اخلاص فی الدین میں کمی ہے۔
اور اگر یہ سچ ہے
تو پھر ڈاکٹر طاہر القادری سچا ہے۔ اس کے پچھلے 25 سال میں دین اسلام کی اتنے بڑے پیمانے پر خدمت اور اس کی تنظیم کی ترقی کے پیچھے اللہ تعالی کی مدد و نصرت شامل ہے۔ ورنہ محض فتنے اتنی تیزی سے امت مسلمہ کے اندر ترقی نہیں کرتے۔
میری آپ دوستوں کو پھر سے دعوت ہے کہ آئیے ڈاکٹر طاہر القادری کو سن کر ہم خود فیصلہ کریں کہ وہ کیا ہے۔
یہاں سے ڈاکٹر طاہر قادری کے خطاب مفت اور بآسانی مل جاتے ہیں۔
یہاں سے ڈاکٹر طاہر قادری کی کتابیں مفت اور بآسانی مل جاتی ہیں۔
آئیے ڈاکٹر طاہرالقادری کو سن کر، پڑھ کر اپنے ضمیر سے فیصلہ کریں کیونکہ انسان کا ضمیر اگر زندہ ہو تو وہ کبھی جھوٹ نہیں بولتا۔
9 Comments
Comments RSS TrackBack Identifier URI

یہ تو آپ نے بہت ہی اعلیٰ کام کیا ہے لیکن سچی بات تو یہ ہے کہ اس حوالے سے عوام کو ایک سی ڈی کا بھر پور انتظار ہے جس میں ان تمام سوالوں کے ساتھ قائد تحریک کے حوالے سے دیگر تمام سوالوں کا جواب ہوگا۔
بہرحال آپ کا یہ کام کسی بڑی کاوش سے کم نہیں۔
اللہ تعالیٰ ان نام نہاد سنیوں کے شر سے ہم کو محفوظ رکھے
اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو لمبی عمر عطا فرمائے
A very good WEBsite bhai naveed…. bohat bohat shukria…tnx:D
allahu akbar rozana Qtv par hazrat ka byan sunte he or faij pate he or aap hamare leye dua kar iman k sath rakhe M. kadri saheb hamare leye kher o bhalai ki dua kare amin Allah hafiz.
the best Clarification about the Wrong image of Dr. Tahir ul Qadri .After this effort a huge community of Saudi Arabia Appreciate the Naveed BCN, and get in more love with Dr. Tahir ul Qadri. May God live long our dearest Qaid .
Mashaallah,
Buhat ashi kawish hai Allah qabool fermayeior Allah hameyein sheikh ul Islam Dr. muhammad Tahir ul Qadri key makam or martaba ko samajney ki taufeeq dey, hazrat sb eik azeem insan hain jinn ka sani iss waqat islam mein nahi
salam alikum
yeh Intehayee behtreen kam hin, shaikhul islam tamam ilzamat se bari hi ye to hamin maloom hi tha, magar kisi mutariz ke samne wazahat ke liye badey dushwari hoti aor bahot waqt bhi zaye hota tha, ab is website ka cod dedena tamam ieterazon ka jawab hi, allah is ke murattib ko jazaye khair de.
aslam alekum”"
wah wah wah bohat bohat mubarik ho.
naveed sahib itni achi tarkeeb aap ke zehan main kasiay aai..
mujhe bohat pasand ay hain agr ho sakay to aur bhi karna
bohat bohat shukria.
isi main hamari behtari hai..
waslama alekum
abc
i apreciate u
i shal reply u again in detail!!!
mashallah… Its really a realistic approach in order to understand and get to know such a great and sincere scholar of Islamic World. May Allah bless Dr.Qadri with long healthy life and courage to serve Islam more and more. Ameen.